لاہور میں بچوں کو اغوا کرکے خواجہ سرا کو بیچنے کا انکشاف

21  اگست‬‮  2021

لاہو ر(این این آئی) شہر میں بچوں کو اغوا کرکے خواجہ سرائوں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں کم سن بچوں کو ورغلا کراغوا کرنے والا گروہ متحرک ہے، اور آئے روز بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور

انکشاف ہوا ہے کہ بچوں کو اغوا کرکے خواجہ سرائوں کو بیچ دیا جاتا ہے۔لاہور کے علاقے شاہدرہ مصطفی ٹائون میں ایک بچی کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے، جسے پولیس نے 9 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد بازیاب کرالیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری سہیل کی بیٹی کو ان کے محلہ دار دلاور نے اغوا کیا جسے بازیاب کروا لیا گیا ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوث ملزم بچی کو چیز دلانے کے بہانے ورغلا کر ساتھ لے جاتا ہے، وہ بچی کو کہاں لے کر جاتا ہے ابھی واضح نہیں ہوا۔پولیس حکام نے بتایا کہ بچی کے اغوا میں ملوث ملزم کے موبائل سے محلے کے دیگر بچوں کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں، جب کہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ا غوا کار بچی کو خواجہ سرا کے ہاتھوں بیچنے لے گیا تھا، اور یہ بچوں کو اغوا کرکے خواجہ سرائوں کو اونے پونے داموں بیچ دیتے ہیں۔ تاہم ابھی تفتیش جاری ہے۔ محلے داروں کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کا گروہ 3 افراد پر مشتمل ہے جو بچوں کو چیز دلانے کے بہانے اغوا کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…