بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

افغانستان میں کس کی حمایت کریں گے؟ صدر عارف علوی نے کھلے الفاظ میں بتا دیا

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول /اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مغربی اور افغان حکام کی جانب سے طالبان کی حمایت کا الزام مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے،افغانستان میں افغان عوام کی مرضی کی حکومت ہونی چاہیے،افغانستان کی تعمیر نو کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہو گا،پاکستان اور ترکی کا کئی

معاملات پر یکساں موقف ہے،پاکستان اور ترکی کے درمیان کئی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے مغربی اور افغان حکام کی جانب سے طالبان کی حمایت کا الزام مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے،افغانستان میں افغان عوام کی مرضی کی حکومت ہونی چاہیے۔ انہو ںنے کہاکہ افغانستان میں افغان عوام کی مرضی سے جو بھی حکومت بنی اس کی حمایت کرینگے،وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ لڑائی افغان مسئلے کا حل نہیں۔ عارف علوی نے کہاکہ افغانستان کا پڑوسی ملک ہونے کے ناطے پاکستان کی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکا تعلقات ہمیشہ سے اچھے اور مضبوط رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افغان عوام نے طالبان کو خوش آمدید کہا ہے،کوئی بھی ملک افغانستان کی سابق حکومت کے زوال کا ذمہ دار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کی تعمیر نو کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہو گا۔

صدر مملکت نے کہاکہ طالبان نے ضمانت دی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کا کئی معاملات پر یکساں موقف ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان افغان معاملے پر بھی بات ہوئی ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ افغانستان میں کسی طرح بھی خونریزی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ میرا نہیں خیال کہ افغانستان میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی بدترین صورتحال سے آگاہ کر رہا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی دوستی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان کئی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے

کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے عالمی برادری کو بھارت کے اپنی اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک سے آگاہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…