کابل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کپتان کی حاضر دماغی نے مسافروں کی جان بچالی

17  اگست‬‮  2021

کابل/کراچی (این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے پائلٹ نے افراتفری کی صورتحال میں حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنالیا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کا دارالحکومت کابل افغان طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد افغان

شہریوں و غیر ملکیوں نے فوری طور پر افغانستان سے نکلنا شروع کردیا جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا اور ہوائی اڈے پر رش لگ گیا۔جم غفیر کی وجہ سے ایئرپورٹ پر بدامنی کی صورتحال پیدا ہوئی تو پی آئی اے کا طیارہ بھی مشکل میں پھنس گیا تاہم کپتان کی حاضر دماغی کی وجہ سے مسافروں کی جان بچ گئی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا مسافر طیارہ اے 320 رن وے پر اکیلا رہ گیا تھا، اے ٹی سی عملے نے کپتان کو بتایا کہ ہم جارہے ہیں اپنا فیصلہ خود کریں۔اے ٹی سی عملے کے بیان پر کپتان تھوڑا سا گھبرایا تاہم سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے کپتان کو اعصاب پر قابو رکھنے کا مشورہ دیا۔گفتگو کے دوران کپتان نے سی ای او کو بتایا کہ دو لڑاکا طیارے رن وے پر اڑان کیلئے تیار کھڑے ہیں اور پھر کپتان نے مسافر طیارے کو جیٹ طیاروں کے پیچھے ٹیک آف کی مہارت سے آگاہ کیا۔قومی ایئرلائن کے کپتان نے اپنی حاضر دماغی کی وجہ سے مسافر بردار طیارے کو کابل ایئرپورٹ سے بحفاظت ٹیک آف کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…