کابل (این این آئی)سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ اقتدار کی پْرامن منتقلی کیلئے ان کے ساتھ گلبدین حکمتیار اور عبداللہ عبداللہ پر مشتمل کونسل صورتحال کو
قابو میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں انہوںنے کہاکہ وہ طالبان سے رابطے میں ہیں اور ان کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پائیدار امن، سلامتی اور خوشی ہمارے ملک ضرور واپس آئے گی۔عبداللہ عبداللہ نے اس موقع پر کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ شہر میں لوگ خون ریزی کے بغیر امن کی زندگی بسر کریں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ اس پیشرفت کے بعد لوگ مشکل میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ یہ رابطے موثر ثابت ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ان کوششوں کے پیچھے ’ہمارے کوئی ذاتی مقاصد نہیں اور ہم ملک میں دیگر رہنماؤں اور قبائلی عمائدین سے بھی رابطے میں ہیں اور افغان شہریوں کے بہتر مستقبل کی امید کرتے ہیں۔