جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

اشرف غنی طیارہ، لگژری گاڑیاں اور جدید ترین ہیلی کاپٹر بھی ساتھ لے گئے

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)افغان صدر اشرف غنی ڈالروں سے بھری چار گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر لے کر فرار ہوئے تاہم اضافی رقم انہیں چھوڑنی پڑی۔روسی سفارتخانے نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر اشرف غنی فرار ہوتے وقت اپنے ساتھ کیش سے بھری چار کاریں اور ہیلی کاپٹر

اپنے ساتھ لے گئے، پیسے اتنا زیادہ تھے کہ انہیں چھوڑنا پڑ گئے۔اشرف غنی کی چار کاریں کیش سے فل تھیں، ان کی ہیلی کاپٹر کے مختلف حصوں میں بھی رقم رکھنے کی پوری کوشش کی گئی، تاہم اس کے باوجود کچھ رقم انہیں پیچھے چھوڑنا پڑ گئی۔کابل کیلئے روسی صدر کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ غنی حکومت اپنے پیچھے کتنی رقم چھوڑ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اشرف غنی کا موجودہ ٹھکانا معلوم نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ تاجکستان میں ہیں تاہم تاجک وزارت خارجہ نے اس کی تردید کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کا طیارہ تاجک فضائی حدود میں نہیں داخل ہوا اور نہ ہی یہاں اترا۔روسی سفارتخانے نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان سے فرار کے دوران بھاری رقم اسمگل کرنے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق افغان صدر اشرف غنی ائرپورٹ پر 50 لاکھ ڈالرز سے بھرے تھیلے چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…