جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام آباد میں افغانی نوجوانوں کا اجتماع پولیس الرٹ کردی گئی

datetime 16  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں 8سے 10 افراد کی طرف سے افغان جھنڈے لہرائے جانے اور نعروں کی اطلاعات پر وفاقی پولیس الرٹ ہو گئی ہے ، ڈان نیوز کے مطابق 5افراد کو شہر کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا

گیا ہے لیکن ان کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کیا گیا،پولیس نے ایف نائن پارک میں ایک لڑکے سے افغان سٹیزن کارڈ برآمد کیا ہے جو افغانستان کے صوبے پکتیا سے تعلق رکھتا ہے جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، دوسری جانب پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا حصول اور چار دہائیوں سے جاری تنازع کا خاتمہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہماری اجتماعی کوششیں افغانستان میں دیرپا امن ، ترقی اور خوشحالی لانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہم افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان سمجھتا ہے کہ موجودہ صورت حال میں افغان قیادت مل کر کام کرے تاکہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کی راہ ہموار ہوسکے، پاکستان نے ہمیشہ افغنستان کے مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے اور اس کے لیے ہم اپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے خیال میں افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا حصول اور چار دہائیوں سے جاری تنازع کا خاتمہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری اجتماعی کوششیں افغانستان میں دیرپا امن ، ترقی اور خوشحالی لانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…