گگو منڈی(آن لائن )حکومت چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی پرچون مارکیٹ میں چینی 110روپے کلو فروخت ہونے لگی تفصیل کے مطابق حکومت کی
طرف سے چینی کی قیمت 89روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن حکومت اس حکم پر عمل درآ مد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ان دنوں چینی شہر میں 100روپے فی کلو جبکہ دیہات میں 110روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے مہنگائی نے شہریوں کے ناک میں دم کر دیا ہے اور حکومتی مشینری اس پر قابو پانے میں ناکام ہے اس سلسلہ میں جب دکانداروں کا موقف معلوم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس مہنگائی کی وجہ حکومتی مشینری کا جانبدارانہ رویہ ہے جو ہول سیل کی بجائے صرف پرچون فروشوں کے خلاف کاروائی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہول سیلرز پرچون فروشوں کو 89روپے کی بجائے 99روپے فی کلو چینی فروخت کرتا ہے اور ہم صرف ایک روپے کے منافع سے 100روپے فی کلو فروخت کرتے ہیں اس مہنگائی کا ذمہ دار فیکٹری اونر اور ہول سیلرز ہیں جبکہ جرمانے صرف پرچون فروشوں کو کیے جاتے ہیں اگر ہمیں مقررہ ریٹ پر چینی میسر ہو تو ہم بھی حکومت کے مقرر کردہ پرچون ریٹ پر چینی فروخت کریں گے ۔