اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بدبخت بیٹے نے60 سالہ باپ کوسوتے ہوئے میں چھریاں مار کر قتل کردیا۔ راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے قتل کی افسوسناک واردات سامنے آئی ہے جہاں پر بدبخت بیٹے ناصر نے60 سالہ باپ کو گھر میں سوتے ہوئے گردن پر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، مقتول نے مبینہ طور پر نافرمانی کے باعث اپنےبیٹے کو عاق کررکھا تھا۔لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔