جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

   کراچی میں ڈرائیور20 کروڑروپے لے کرفرار

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں نجی سیکیورٹی کمپنی کا وین ڈرائیور طارق روڈ سے بینک کے 20کروڑ روپے کی خطیر رقم لوٹ کر فرار ہوگیا،واقعے کے 2 مقدمات سیکیورٹی کمپنی کی مدعیت میں مٹھادرتھانے میںڈرائیور کے خلاف درج کرلیے گئے ہیں۔ مقدمے میں امانت میں خیانت کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں راہزنی

کی وارداتیں تھم نہ سکی کراچی میں رقم لوٹنے کی ایک اور بڑی واردات رونما ہوگئی جس میں سیکیورٹی کمپنی وین ڈرائیور ہی رقم لوٹ کر بھاگ نکلا، واردات 9 اگست کو صبح ساڑھے 9 بجے پیش آئی جس کا مقدمہ میٹھا در تھانے میں درج کیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تفصیلات کچھ اس طرح بتائیں کہ نجی سیکیورٹی کمپنی کی وین طارق روڈ سے بینک کی رقم منتقل کرنے کیلیے روانہ ہوئی تھی۔پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پہنچنے کے بعد گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے اور اسی دوران وین ڈرائیور گاڑی لیکر فرار ہوگیا۔اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی، ڈرائیور نے وین مسکین گلی میں چھوڑ دی اور رقم لیکر بھاگ نکلا۔اس ضمن میں ڈی آئی جی سائوتھ اکبر ریاض نے بتایاکہ سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کیش ڈلیوری کیلئے نکلا اور رقم لے کر غائب ہوگیا، واقعے کے 2 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، واقعے کا مقدمہ 506 بی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔اکبر ریاض کے مطابق واقعہ کا ایک اور مقدمہ ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، ڈرائیور کیش وین چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ڈی آئی جی نے کہا کہ واقعے میں ملوث متعدد افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے، ڈرائیور ودیگر افراد کا موبائل فون ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…