مظفر آباد میں گندگی کے ڈھیر دیکھ کر وسیم اکرم نے کراچی والوں سے معذرت کرلی

7  اگست‬‮  2021

مظفر آباد (این این آئی)کشمیر پریمیئر لیگ کے سلسلے میں مظفرآباد میں موجود سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے دریائے نیلم پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر کراچی

والوں سے معذرت کرلی۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی جہاں ان کے عقب میں دریائے نیلم بہہ رہا ہے۔ویڈیو کے آغاز میں سابق کرکٹر آس پاس کے نظارے دکھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں یورپ یا سوئزرلینڈ میں نہیں ہوں بلکہ میں خوبصورت پاکستان میں موجود ہوں۔وسیم اکرم اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ کراچی والوں سے میری اب ایک معذرت بنتی ہے کہ میں انہیں ہی گندا کہتا آیا ہوں کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ ہم کراچی والے ہی زیادہ صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔وسیم اکرم نے کہا کہ اگر میرے پیچھے دیکھیں تو خوبصورت دریا ہے لیکن ساتھ ہی گندگی کے ڈھیر بھی دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ صرف کراچی والے ہی نہیں بلکہ ہم سارے ہی بڑے گندے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…