پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

کیمیکل سے تیار کردہ پھل کینسر کا باعث بننے لگے، پھلوں کا زیادہ استعمال کرنیوالے شہریوں کیلئے تشویشناک خبر

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پھلوں کا زیادہ استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے انتہائی تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ کیلشئیم کاربائیڈ کیمیکل سے تیار کردہ پھل کینسر کا باعث بننے لگے ہیں۔پھلوں کو پکانے والے کیلشیم کاربائیڈ نامی کیمیکل پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کچے پھلوں کو

مصنوعی طریقے سے پکانے والا کیمیکل کینسر کا باعث بن سکتا ہے، یہ کیمیکل آم، آلوبخارا، خوبانی، کیلا، پپیتے، ٹماٹر اور آڑو میں بھی استعمال ہوتا ہے۔اس سلسلے میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ اشتہار جاری کردیا گیا۔ پھلوں کے کاروبار سے منسلک افراد کے لیے اطلاع عام جاری کیا گیا ہے۔ کم وقت میں کچے پھلوں کو کیمیکل سے تیار کرنا یا پکانے کا طریقہ جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔پھلوں کو پکانے کے لیے کیلشئیم کاربائیڈ نامی کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کیمیکل سے خارج ہونے والی ایسٹیلین گیس پھل پکنے کے عمل کو تیز کرتی ہے۔ پھل پکنے کے دوران یہ گیس پھلوں میں بھی جذب ہوجاتی ہے۔جدید تحقیق کے مطابق ایسٹیلین گیس نضام انہضام کو متاثر کرتی ہے، جو اعصابی کمزوری اور جگر کے مخلتف امراض کا باعث بھی بنتی ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ پھلوں کو پکانے کے لیے ایتھلین سے بنے رائپیننگ ایجنٹ کا استعمال کیا جائے۔ ہدایت پر عمل نہ کرنے والے عناصر کے خلاف فوڈ اتھارٹی قانونی کارروائی کرے گی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…