بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کووڈ سے صحت یاب ہونے والے بھی ٹیکے لگوائیں امریکی محکمہ صحت نے انتباہ جاری کر دیا

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ صحت سی ڈی سی نے زور دیا ہے کہ جو افراد کووڈ انیس کے مرض میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہو چکے ہیں، وہ بھی کووڈ سے بچا ئوکا ٹیکہ ضرور لگوائیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات کئی حلقوں میں گردش کر رہی تھی تاہم اب سی ڈی سی نے باقاعدہ طور پر ایک تازہ مطالعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے وائرس کے خلاف قوت مدافعت بہت

زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق جن علاقوں میں کورونا کی نئی اور کافی مہلک اقسام کا پھیلا جاری ہے، وہاں کووڈ سے صحت یاب ہونے جانے والے بھی ویکسین لگوائیں۔ گیلپ کے ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکا میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی اکثریت ان افراد پر مشتمل ہے، جو اس وائرس کا شکار ہو کر صحت یاب ہو چکے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ وہ اس سے محفوظ ہیں۔دوسری جانب امریکا میں اب کورونا وائرس کے یومیہ اوسطا ایک لاکھ نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ جون کے اختتام میں یومیہ اوسط گیارہ ہزار تھی، جو اب بڑھ کر ایک لاکھ سے زائد نئی انفیکشنز تک پہنچ چکی ہے۔ حکام کے مطابق وائرس بالخصوص ملک کے جنوبی حصوں میں پھیل رہا ہے اور ان افراد میں، جنہوں نے حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے۔ امریکا کی ستر فیصد بالغ آبادی کو کورونا سے بچائو کے ٹیکے لگ چکے ہیں۔ طبی حکام کو خدشہ ہے کہ اگر لوگوں نے ٹیکے نہیں لگوائے، تو بدلتے ہوئے موسم کے ساتھ کیسز میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…