پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

شادی کی تقریب میں سب انسپکٹر کی رقاصائوں پر نوٹ نچھاور کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )جڑانوالہ شادی تقریب میں محفل مجرا کے دوران سب انسپکٹر کی جانب سے رقاصائوں پر نوٹ نچھاور کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود چک نمبر 644 گ ب میں عمیر کی شادی تقریب کے دوران محفل کو دوبالا کرنے کیلئے رقصاوں کو مدعو کیا گیا منظر عام پر

آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محفل مجرا کے دوران سب انسپکٹر وسیم سہو رقصاوں پر نوٹ نچھاور کر رہا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سب انسپکٹر نے اپنی قیمتی کار پر پولیس لائٹ والی بتی لگا رکھی ہے ،محفل مجرا کے دوران رقصاوں پر نوٹ نچھاور کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر شہریوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار کی دعویدار حکومت میں عام شہریوں پر آئے روز مبینہ طور پر جھوٹے و بے بنیاد مقدمات کا اندراج کیا جاتا ہے مگر شادی تقریب کے دوران محفل مجرا میں رقصاوں پر نوٹ نچھاور کرنے والے سب انسپکٹر کیخلاف کارروائی نہ ہونا پولیس افسران کے بلندوبانگ دعووں کی نفی ہے عوام نے آئی جی پنجاب،آر پی او،سی پی او فیصل آباد کیپٹن رئیائرڈ سہیل چوہدری سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ محفل مجرا کے دوران رقصاوں پر نوٹ نچھاور کرنے والے سب انسپکٹر کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…