منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

(ن) سے راہیں جدا کرنیوالے ثنا اللہ زہری ،عبدالقادر بلوچ کس پارٹی میں شامل ہونیوالے ہیں؟بڑی خبر

datetime 7  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے الگ ہونے والے سابق وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کل پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ذرائع کے مطابق شمولیت کاباضابطہ

اعلان آصف آباد میں منعقدہ جلسے میں کیاجائے گا اوراس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اتوار کو کوئٹہ پہنچیں گے جلسے سے بلاول بھٹو، ثنا اللہ زہری، قادربلوچ اور دیگر خطاب کریں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک محمد احمد خان نے کہاہے کہ پارٹی قائد نوازشریف کے ویزے میں توسیع کی درخواست کا مسترد ہونا قانونی معاملہ ہے اور ہم اس کے خلاف اپیل دائر کریں گے،برطانوی قوانین واضح ہیں اور ہم ان قوانین کے مطابق قانونی کارروائی کریں گے ،نوازشریف کی لندن میں موجودگی سیاسی نہیں طبی بنیادوں پر ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ پارٹی کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ ڈاکٹر زکی اجازت تک نوازشریف لندن میں ہی رہیں گے واپس نہیں آئیں گے۔انہوںنے کہا کہ پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں تاہم اختلاف رائے ہر سیاسی جماعت میں ہوتا ہے لیکن بیانیہ صرف نوازشریف کا ہی چلے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…