ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سندھ کابینہ میں ردو بدل، 4 وزراء فارغ

datetime 5  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) حکومت سندھ نے جمعرات کو سندھ کابینہ میں چارنئے وزراکی شمولیت کے بعد پہلے سے موجود کئی وزراکے قلمدان بھی تبدیل کردیئے ہیں۔ سندھ کابینہ میں تین نئے مشیر اور 12 معاونین خصوصی بھی شامل ہوگئے ہیں۔ایک سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسماعیل راہو کو جامعات، تعلیمی بورڈز، ماحولیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

میر شبیر علی بجارانی مائن اینڈ منرل ڈولپمنٹ کے وزیر ہوں گے۔مخدوم محبوب الزمان کے پاس بدستور ریونیوکی وزارت رہے گی۔ سعید غنی محنت،انسانی وسائل اور اطلاعات کے وزیر ہوں گے۔سید سردار علی شاہ کے پاس، تعلیم،ثقافت، سیاحت، نوادارت اور آرکائیو کی وزارت ہوگی۔ مکیش کمار چالہ ایکسائز ٹیکسیشن، نارکوٹکس اور خواراک کے وزیر ہوں گے۔ تیمور تالپور کو جنگلات کی وزارت دی گئی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ بلدیات، ہاسنگ ٹان پلاننگ اور پبلک ہیلتھ انجیئرینگ کے وزیر ہوں گے۔جام اکرام اللہ دھاریجو کے پاس صنعت و تجارت اینڈ کوآپریشن کی وزارت ہوگی۔ ساجد جوکھیو سماجی بہبود کے وزیر ہوں گے۔ گیان چند اسرانی کو اقلیتی امور کی وزارت دی گئی ہے۔ ضیا عباس شاہ ورکس اینڈ سروسز کے وزیر ہوں گے۔جام خان شورو کو وزیر آبپاشی مقرر کیا گیا ہے۔دریں اثناوزیر اعلی سندھ کے 12 معاونین خصوصی کو بھی مقرر کئے گئے ہیں اور انہیں محکمے الاٹ کردئیے گئے۔بنگل خان مہر کو اینٹی کرپشن اور جنگلی حیات کے قلمدان سونپا گیا ہے۔لیاقت آسکانی وزیراعلی کے معاون خصوصی کچی آبادی،ارباب لطف اللہ معاون خصوصی اسپورٹس،ارسلان اسلام شیخ سکھر،سلمان عبداللہ مراد ملیر، آصف خان کیماڑی، علی احمد جان ضلع غربی،تنزیلہ قمبرانی انفارمیشن ٹیکنالوجی، قاسم نوید معاون خصوصی محکمہ سرمایہ کاری

وقار مہدی معاون خصوصی سیاسی امور،سریندر ولاسائی معاون خصوصی انسانی حقوق،صادق علی میمن معاون خصوصی محکمہ خصوصی افراد،پارس ڈیرو معاون خصوصی امور نوجوانان مقررہوئی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی رہنما صغیر احمد قریشی وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے حیدرآباد مقررکیا گیا ہے۔ سہیل انور سیال، ہری رام اور

فراز ڈیرو سندھ کابینہ سے فارغ کردیا گیا جبکہ نثار کھوڑو بھی صوبائی مشیر کے عہدے سے فارغ نثار کھوڑو پیپلزپارٹی سندھ کے صدر ہیں۔ حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ بیرسٹر مرتضی وہاب کو محکمہ قانون کا قلمدان رہیگا اور وہ بدستور سندھ حکومت کے ترجمان بھی ہونگے۔ حکومت سندھ نے منظور وسان کو زراعت، فیاض ب ٹ زکوا و عشر اور مذہبی امور، رسول بخش چانڈیو کو بحالی و ریلیف کا صوبائی مشیر مقرر کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…