بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی رہنمانذیرچوہان کا ترین گروپ سے علیحدگی کااعلان جہانگیر ترین پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیرترین کولیڈرمانالیکن وہ اس قابل نہیں ہیں، میرا لیڈر صرف عمران خان ہے۔نجی ٹی و ی کے مطابق ایم پی اے نذیرچوہان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین نے مجھے استعمال کیا ، ترین گروپ سے میرا

کوئی تعلق نہیں ، جہانگیرترین کی ہرپیشی پرگیامگر میری مشکل میں انہوں نے فون کا ل تک نہیں کی،پارٹی میں خدمات کی وجہ سے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا تھا اوران کے لئے فائٹ کی مگر انہوں نے میر اساتھ نہیں دیا۔جہانگیر ترین کا مفاد پورا ہوگیا تواب ترین گروپ بن گیا۔نذیر چوہان نے مزیدکہا کہ میں وزیر اعظم عمرا ن خان سے معذرت خواہ ہوں،اپنے بھائی شہزاد اکبر کے پاس جاکرشکریہ ادا کروں گا۔اس سے قبل سیشن عدالت نے شہزاد اکبر سے صلح کی بنیاد پر جہانگیر ترین گروپ کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کی 1لاکھ روپے کے مچلکے کے عیوض ضمانت منظور کر تے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے نذیر چوہان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تو مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے نمائندے ہارون الیاس عدالت میں پیش ہوئے اور پاور آف اٹارنی عدالت میں پیش کیا۔ شہزاد اکبر کے نمائندے نے عدالت میں بیان دیا کہ شہزاد اکبر نے نزیر چوہان کو معاف کر دیا، اگر عدالت ضمانت منظور کر لے تو کوئی

اعتراض نہیں ہوگا۔ عدالت نے شہزاد اکبر کے معاف کرنے پر سائبر کرائم کے مقدمے میں نذیر چوہان کی ضمانت منظور کر لی اور انہیں ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔شہزاد اکبر کی مدعیت میں نذیر چوہان کے خلاف 8 جولائی کو ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…