ماہم کو 27 جولائی کو اغوا کیا ٗ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خوف کی وجہ سے قتل کردیا ٗملزم کا اعترافی بیان

4  اگست‬‮  2021

کراچی (این این آئی)کورنگی زمان ٹاون میں 6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں اہم پیشرفت، ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ مقامی عدالت نے بیان قلمبند کرنے کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو 6 سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزم زاکر عرف انڈولہ نے عدالت کے روبرو

جرم کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کے اعترافی جرم کے ابتدائی نکات سامنے آگئے۔ ملزم نے بیان میں کہا کہ 6 سالہ ماہم کو 27 جولائی کو اغوا کیا تھا۔ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خوف کی وجہ سے قتل کردیا۔ بچی کے قتل کے بعد لاش کچرہ کنڈی میں پھینک دی۔ عدالت نے اعتراف جرم کے بعد ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ملزم کی تصویر میڈیا پر نشر ہونے کے باعث شناخت پریڈ کی کارروائی موخر کردی۔دوسری جانب مقامی عدالت نے نشے کی عادی مریضوں کی بحالی کے مرکز امید سینٹر میں نوجوان کی مبینہ خودکشی سے متعلق درخواست پر عدالتی احکامات پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کے روبرو نشے کی عادی مریضوں کی بحالی کے مرکز امید سینٹر میں نوجوان کی مبینہ خودکشی سے متعلق درخواست سماعت ہوئی۔ عدالتی احکامات پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ مقتول کی والدہ مسمات راشدہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے مقدمے میں قتل السبب کے دفعات شامل کیے گئے۔ نوجوان حسیب امید میڈیکل سینٹر میں ریز علاجِ تھے۔ لواحقین کے مطابق 18 جولائی کو سینٹر والوں نے اطلاع دی کہ حسیب نے خودکشی کرلی ہے۔ میرے بیٹے نے خودکشی نہیں کی اسے قتل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…