اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پینٹاگون کے باہر حملہ ٗکئی زخمی امریکہ کی سب سے اہم عمارت کو سیل کر دیا گیا

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی فوجی مرکز پینٹاگون میں میٹرو اسٹیشن کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد لاک ڈائون نافذ کردیا گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ امریکا میں پینٹاگون کے داخلی راستے پر فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائرنگ کے بعد

امریکی فوجی ہیڈکوارٹرز میں لاک ڈائون نافذ کردیا گیا۔آرلنگٹن کانٹی فائر ڈپارٹمنٹ نے رپورٹ میں بتایا کہ متعدد افراد زخمی ہیں لیکن فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا کہ کیا وہ گولی لگنے سے زخمی ہوئے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ پینٹاگون ٹرانزٹ سینٹر سے متصل میٹرو بس اسٹیشن میں پیش آیا۔واقعے سے متعلق مزید بتایاگیا کہ اسٹیشن پینٹاگون سے چند قدم کے فاصلے پر ہے، جو ورجینیا کی آرلنگٹن کائونٹی میں واقع ہے جہاں واشنگٹن ڈی سی سیدریائے پوٹومیک بہتا ہے۔ جائے وقوع کے قریب موجود ان کے نمائندے نے متعدد فائر کی آواز سنی، جس کے بعد وقفہ آیا اور پھر مزید ایک فائر ہوا۔ایک اور نمائندے نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے شوٹر کہتے سنا جاسکتا تھا۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس کی سرگرمی کے باعث لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے۔پولیس کی تفتیش کے باعث میٹرو کو بھی پینٹاگون سے نہ گزرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…