منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

25 سے زائد دن گزر گئے اجلاس ہوا نہ ہی پہلے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد متنازع بلز پر نظرثانی کیلئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی غیر فعال ہوگئی

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)متنازع بلز پر نظرثانی کے لئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے تشکیل دی جانے والی خصوصی کمیٹی غیر فعال ہوگئی اور 25 دن سے زائد گزرنے کے باوجود کمیٹی کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہ ہو سکا ۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر

صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں 21 متنازع بلز کو پاس کیا گیا جس کی اپوزیشن نے شدید مخالفت کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ ان بلز کو کورم پورا نہ ہونے کے باوجود منظور کیا گیا جو خلاف قانون ہے اور اپوزیشن نے اس پر پارلیمانی بزنس میں حکومت سے تعاون سے انکار کر دیا تھا جس پر سپیکر نے ایک خصوصی کمیٹی بنائی تھی جس میں14اراکین تھے اس کا ایک اجلاس بھی ہو چکا ہے جس میں فیصلہ ہوا تھا کہ مرحلہ وار پاس ہونے والے تمام متنازع بلز کا جائزہ لیا جائیگا لیکن جائزے کے لئے کمیٹی کا دوسرا اجلاس ابھی تک منعقد نہیں ہو سکا اور اس معاملے پر حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن بھی خاموش ہوگئی ہے ،واضح رہے کہ متنازع قانون سازی پر اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی تھی جس پر حکومت کو کمیٹی بنانا پڑی مگر یہ کمیٹی غیر فعال ہوگئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…