پاکپتن سے گمشدہ 4 بہنیں لاہور سے مل گئیں

4  اگست‬‮  2021

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکپتن سے گمشدہ 4 بہنیں لاہور سے مل گئیں، لڑکیاں چچا کے ڈر سے گھر سے فرار ہوئیں، بچیوں کے اپنے بیانات میں اہم انکشافات۔ تفصیلات کےمطابق لاہور پولیس نےعارف والا سےبھاگ کرلاہورآنےوالی بچیوں کوڈھونڈ نکالا- پولیس نے چاروں بہنوں کو ڈھونڈ نکالنے کے بعد جب ان سے گھر سے بھاگنے کی وجوہات جاننا چاہیں تو بچیوں نے بتایا کہ وہ اپنے چچا کے

ڈر سے گھر سے فرار ہو گئی تھیں، بچیوں نے کہا کہ ان کے چچا کا رویہ ان سے ٹھیک نہ تھا، انہیں ڈر تھا کہ ان کا چچا انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے، جس وجہ سے وہ گھر سے بھاگ کر لاہور آ گئیں- پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچیوں سے مزید تفتیش کے بعد انہیں بحفاظت والدین کے حوالے کیا جائے گا- پولیس نے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے اس واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد چاروں بہنوں کو تلاش کرنے کیلئے کارروائی کا بھرپور آغاز کیا تھا، جس کے بعد پولیس کو یہ اہم کامیابی ملی- واضح رہے کہ دوسری جماعت سے لے کر ایف ایس سی کی طالبہ تک 4 بہنیں والدین کی غیرموجودگی میں گھر سے لاپتا ہوگئی تھیں، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچیوں کی والدہ کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی لیکن جب واپس آئی تو بیٹیاں گھر میں موجود نہیں تھیں ، گمشدگی کے بعد گھر سے ایک خط برآمد ہوا جس میں بچیوں نے لکھا کہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے گھر چھوڑ کر جارہی ہیں۔بچیوں کے والد نے اپنا موقف دیتے ہوئے شبہ ظاہر کیا کہ نامعلوم افراد نے بچیوں کو اغوا کرلیا ہے تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے بچیوں کی تلاش شروع کردی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…