پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بااثر افراد کا رات گئے سیکٹر ایف سکس میں بچیوں کے مدرسے پر دھاوا

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بااثر افراد کا رات گئے سیکٹر ایف سکس میں بچیوں کے مدرسے پر دھاوا،طالبات ومعلمات کو زدوکوب اور ہراساں کیا،حملہ آور موبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکٹر ایف سکس تھری میں واقع بچیوں کے مدرسہ مہدتعلیم وتزکیہ للبنات میں

رات گئے پندرہ سے بیس افراد دیواریں پھلانگ کر گھس آئے،بااثر افراد نے طالبات ومعلمات کو دھمکیاں دیں اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگے۔مدرسہ مہد تعلیم وتزکیہ للبنات کی پرنسپل ام عبدلرب فوزیہ نے بتایاکہ ڈاکٹرعبداللہ خلیل نے جو ایک سرکاری ادارے کا ملازم بھی ہے اور خود کو سوشل ورکر بتاتا ہے رات گئے پندرہ سے بیس افراد کے گروہ کے ساتھ آیا اورمدرسے پر دھاوا بول دیا،وہ لوگ زبان سے افغانی یا پختون معلوم ہوتے تھے جو دیواریں پھلانگ کر بچیوں کے مدرسہ اور معلمہ کی رہائش گاہ پر حملہ آور ہوئے بچیوں کو ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں،ام عبدلرب فوزیہ نے بتایا حملہ آور وں نے انکا موبائل فون چھینا اور اس دوران انہیں زدکوب بھی کیا،طالبات نے پولیس ایمر جنسی ہیلپ لائن 15 پر بار بار کال ملائی مگر پویس کی طرف سے کوئی رسپانس نہیں ملا۔پرنسپل ام عبدالرب فوزیہ نے الزام لگایا کہ اس گروہ کی سرپرستی شاہد منہاس جو پہلے سے پولیس کو مطلوب ہے اورعبداللہ خلیل لوگ کر رہے ہیں،شاہد منہا س فرار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…