اسرائیل نے ایران کے جوہری راز چوری کیے الوداعی خطاب میں حسن روحانی کے اہم انکشافات

3  اگست‬‮  2021

تہران(این این آئی)سبکدوش ہونے والے ایرانی صدر حسن روحانی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری راز اور اہم معلومات چوری کی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر حسن روحانی نے تہران میں اپنے آخری حکومتی خطاب میں کہا کہ اسرائیلیوں نے ایران کے حساس راز چھین لیے اور انہیں ٹرمپ کے حوالے کر دیا۔ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق راز حاصل کرنے کے

بعد ایران کے ساتھ طے پایا معاہدہ ختم کردیا۔سابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے مئی 2018 میں ایرانی جوہری ذخیرہ چوری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ایرانی جوہری راز چوری کرنے کا آپریشن کامیاب رہا۔ موساد نے نصف ٹن سے زائد دستاویزات چوری کیں جن میں 183 سی ڈیز پر 55 ہزار دستاویزات تھیں۔ انہیں ایرانی دارالحکومت تہران کے قریب ایک گودام سے “عماد” نامی پروجیکٹ سے چوری کیا گیا۔تین سال قبل جب نیتن یاھو نے ایرانی جوہری راز چوری کرنے کا دعوی کیا تو ایران نے اسے یکسر مسترد کردیا تھا۔ اس وقت میڈیا میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ جوہری دستاویزات کو تہران کے قریب ترکوز آباد سے دو ٹرکوں کے ذریعے پڑوسی ملک جمہوریہ آذربائیجان لایا گیا، تاہم باکو جس کے تل ابیب کے ساتھ اچھے تعلقات استوارہیں نے ایرانی جوہری راز چوری کرنے کے لیے اپنی سرزمین کے استعمال کی تردید کی تھی۔دستاویزات کی چوری کا اعلان پر شروع میں ایرانی حکومتی عہدیداروں مسترد کردیا۔ ایرانی حکام نے اسرائیلی وزیر اعظم کو جھوٹااور اس عمل کو بچکانہ ، مضحکہ خیز قرا ردیا تھا۔پہلی بار ایرانی گارڈین کونسل کے محسن رضائی نے 14 اپریل 2021 کو اسرائیل کی طرف سے جوہری دستاویزات کی چوری کا اعتراف کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…