بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

چین کے شہر ووہان میں ایک سال بعد کورونا کا پہلا کیس رپورٹ حکام میں کھلبلی مچ گئی

datetime 3  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ ٗر یاض(این این آئی)چین کے شہر ووہان میں کورونا کے ایک مقامی کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے ووہان کے تمام شہریوں کے کرونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔دوسری جانب تیزی سے پھیلنے والا بھارتی کورونا وائرس ڈیلٹا ویریئنٹ چین کے 20 شہروں میں پھیل گیا ہے۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا ڈیلٹا ویریئنٹ کے

باعث مختلف شہروں میں لاکھوں افراد کو گھروں تک محدود کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا چین کے شہر ووہان سے پھوٹی تھی جس کے بعد یہ وبا پوری دنیا میں پھیلتی چلی گئی اور اقوامِ عالم کو گھروں تک محدود کردی۔علاوہ ازیں سعودی عرب میں وزارت تعلیم اور صحت نے 12 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام طلبا اور تعلیمی عملے کی کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے کی شرط پر تعلیمی اداروں میں واپسی کی اجازت دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت تعلیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں 12 سال سے زیادہ عمر کے تمام طلبا اور تعلیمی شعبے میں کام کرنے والوں پر زور دیا کہ اگست کے آخر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے محفوظ واپسی کے لیے ویکسین لازمی لگوائیں۔دونوں وزارتوں نے ایک مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا کہ تازہ ترین سختی اگلے تعلیمی سال کے لیے حاضری کی واپسی کی تیاری اور تعلیمی عملے کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کی گئی ہے۔بیان کی تفصیلات میں کہا گیا کہ دونوں وزارتوں نے یونیورسٹی کے طلبا اور جنرل آرگنائزیشن فار ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے علاوہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام طلبا اور طالبات اور تعلیمی شعبے میں کام کرنیوالے عملے کی مکمل ویکسینیشن کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔بیان میں شامل گروہوں پر زور دیا گیا کہ وہ ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرنے میں تیزی لائیں اور دوسری خوراک 29 اگست 2021 کو تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے مکمل کریں تاکہ ان کے درمیان تین ہفتوں کا وقت مل سکے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…