اسلام آباد(آن لائن)اوگرا نے اگست کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اگست کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.692 ڈالر،سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.706 ڈالر فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.6080 ڈالر فی یونٹ،سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.3454 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے،سوئی ناردرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی کی قیمت 12.9160 ڈالر فی یونٹ تھی اورسوئی سدرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی کی قیمت 12.6386 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔