منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

سالوں سے باہر بیٹھے سرکاری ملازمین کو واپس آ نے کی ڈیڈ لائن ، نہ آنے والوں کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا

datetime 2  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس میں تمام شواہد مکمل ہیں، امید ہے قاتل کو سزائے موت ہوگی ،اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کو پذیرائی نہیں ملے گی، شہباز شریف ماضی بھلا کر آئیں، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، عمران خان خوش قسمت ہیں انہیں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے کوئی خطرہ نہیں ، سالوں سے باہر بیٹھے سرکاری ملازمین کو 30 اگست تک واپس آ نے کی ہدایت کی ہے

ورنہ نوکری سے فارغ کردیا جائیگا،تمام نالوں پر قائم تجاوزات 31 اگست تک مسمار کردی جائینگی،افغان سرحد پر باڑ لگا رکھی ہے، وہاںسے وہی لوگ واپس آئے جن کے پاس کاغذات ہیں، پاکستان میں طالبان ہیں نہ وہ آرہے ہیں،چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات ہیں، داسو حملے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے،پیسے لیکر جعلی شناختی کارڈز بنانے والی کالی بھیڑیں نادرا میں نہیں رہیں گی،افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء سے متعلق تحقیقات کیلئے افغان ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے آئی جی کو تحقیقاتی رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہیمحرم کے دوران ہر صورت امن و امان کو برقرار رکھا جائیگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں جتنی کوشش کرسکتا تھا وہ کی ہے، نور مقدم کیس میں تمام شواہد اکھٹے کئے ہیں ، فارنزک کروایا، اب میں اس کو پولیس مقابلے میں تو نہیں مرواسکتا کیونکہ اتنا بڑا سوشل میڈیا اور اسلام آباد میں متحرک سول سوسائٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم ظاہر جعفر کے والد ان کے ڈرائیور کے علاوہ جن لوگوں سے اس کی بات ہوئی انہیں بھی گرفتار کیا ہے ،کوئی باقی نہیں بچا، فیصلہ عدالت کو کرنا ہے شواہد مکمل ہیں، اْمید ہے کہ اسے سزائے موت ہوگی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ (ن) لیگ اور ش لیگ دو جماعتیں ہیں ان میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی ہے،

یہ دو سوچوں کا نام ہے، ان کی آپس میں اندرونی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خوش قسمت آدمی ہیں انہیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مفاہمت اور مزاحمت دونوں پالیساں ناکام ہوں گی، آزاد کشمیر میں بھی ہوئی اور سیالکوٹ میں بھی ہوئی کیوں کہ ان کی ‘لائن اور لینتھ’ ایک نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے جسے کوئی پذیرائی نہیں مل رہی،

ان کی مجموعی سیاست ان 40 کیمروں میں ہے اس کے علاوہ ان کی کوئی سیاست نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو جو نقصان پہنچا ان کی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے پہنچا ہے جو غیر ذمہ دارانہ اور غیر پارلیمانی زبان انہوں نے استعمال کی یہ اپنی انگلیاں کاٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف ماضی کو بھلا کر بات چیت کرنا چاہیں تو حکومت کے دروازے کھلے ہیں وہ آئیں اور ابتدا الیکٹرانک ووٹنگ سے کریں

۔وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک مشن پر 10 سال سے بیٹھے 64 لوگوں کو واپس بلالیا ہے، اگر انہوں نے 30 اگست تک ملک میں واپس آکر اپنے دفاتر میں رپورٹ نہ کی تو انہیںنوکریوں سے فارغ کردیں گے،ان کے متبادل کے طور پر میرٹ پر 64 افراد کو بھیجا جارہا ہے۔وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ کووِڈ کی وجہ سے ایک ماہ کی چھوٹ دے رہا ہوں، متعدد لوگ سرکاری دفاتر سے بیرونِ ملک تعیناتی کے بعد واپس

نہیں آنا چاہتے وہاں انہوں نے گرین کارڈ بھی حاصل کرلئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں کووِڈ ویکسینیشن کی تصدیق کیلئے سسٹم کا اجرا کیا جارہا ہے اور اسے 64 ممالک سے کنیکٹ کیا جارہا ہے تا کہ باہر سے آنے والوں کی تصدیق ہوسکے کہ وہ ویکسینیٹڈ ہیں یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…