بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

قطر کی پاکستان سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی سفری پالیسی جاری

datetime 2  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ ٗڈھاکہ (این این آئی ) قطر نے پاکستان ، بھارت اور دیگر ایشیائی ریاستوں سے آنے والوں کے لیے نئے سفری قواعد وضع کردیئے، عرب ٹی وی کے مطابق قطر نے پاکستان اور بھارت سمیت چھ ایشیائی ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے اپنی سفری پالیسی کو تبدیل کیا ہے اور ان کے لیے ہوٹل قرنطینہ کی شرط لازم کردی گئی ہے۔وزارتِ صحت نے گزشتہ روز ایک بیان جاری کیا جس میں بروز پیر 2

اگست سے بنگلہ دیش ، بھارت ، نیپال ، پاکستان ، فلپائن اور سری لنکا سے آنے والے جو ریاست قطر میں ہی کوویڈ 19 ویکسین وصول کرچکے ہیں یا کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں وہ ملک آمد کے بعد دو دن کی ہوٹل قرنطینہ کی مدت پوری کریں گے۔ان مسافروں کا دو دن بعد ادارہ جاتی قرنطین ختم ہوجائے گا اگر ان کے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آتا ہے۔ وزارت کے مطابق ان ممالک سے آنے والے دیگر افراد کو 10 دن کے لیے ہوٹل قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔دوسری جانب کورونا کی بھارتی قسم کی تباہ کاریاں جاری ہیں، انڈونیشیا، اور بنگلہ دیش میں اموات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، جرمنی نے سفری قوانین مزید سخت کر دیئے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہوگئی،میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا سے مزید ایک ہزار چھ سو افراد لقمہ اجل بن گئے، بنگلہ دیش میں بھی چوبیس گھنٹے میں ریکارڈ 238 اموات ہوئیں۔ روس میں سات سو نواسی اور بھارت میں چارسو چوبیس ہلاکتیں ہوئیں۔کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث جرمنی نے سفر کے قوانین مزید سخت کر دیئے ہیں۔

جرمنی میں داخلے کیلیے منفی کوویڈ ٹیسٹ سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا، اس سے قبل جرمنی میں صرف فضائی مسافروں کے لیے کوویڈ ٹیسٹ لازمی تھا۔ ادھر امریکی ریاست فلوریڈا کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…