غیرملکی پاکستان چھوڑ دیں یا ویزہ اپلائی کریں حکومت نے حتمی فیصلہ سنا دیا

2  اگست‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے غیرملکی پاکستان چھوڑ کر چلے جائیں یا آن لائن ویزہ اپلائی کریں۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 5 اگست کو کشمیر بھائیوں کی حمایت میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی ،افغان ٹیم انکوائری کے لئے آگئی ہے،ہماری طرف انکوائرری مکمل ہے

اور پولیس ہر قسم کا جواب دینے کے کیے تیار ہے،محرم الحرام کے امن و امان کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،نادرا کی جانب سے کووڈ کا سرٹیفیکیٹ آج سے جاری کیا جائے گا۔ پاکستان میں کوئی افغان طالبان نہیں ہے، شہباز شریف ماضی کو بھلا کر آئیں حکومت بات کرنے کو تیار ہے تاہم حکومت شہباز شریف سے پہلی بات الیکٹرانک مشینوں سے شروع کرے گی۔پیر کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی افغان طالبان نہیں ہیں ، بارڈرمحفوظ ہیں، افغان سفیرکی بیٹی سے متعلق بتایاکہ افغان تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے،،پولیس حکام کوانکوائری رپورٹ افغان تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے ،نور مقدم کیس میں انصاف کی جتنی کوشش کرسکتا تھا میں نے کی ہے، اب ملزم کو پولیس مقابلے میں تو نہیں مروا سکتا ، اس کے والدین سمیت ہر رابطے میں رہنے والے بندے کو جیل میں بجھوا دیا ہے اور پوری امید ہے کہ انہیں عدالت سے سزا ئیں ہوں گی۔اپوزیشن کو مذاکرت کی دعوت دیتے ہوئے کہا اقتدارکے بھوکوں کا جمعہ بازارلگا ہوا ہے، اپوزیشن سے عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ن اور ش لیگ میں مفاہمت اورمذاہمت کی جنگ ہے ،شہبازشریف ماضی کوبھلا کربات کرنا چاہتے ہیں توحکومت تیارہے،ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر اگر ہماری طرف آتے ہیں تو ہماری طرف سے پہلی بات ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوگی۔ اپوزیشن اب صرف ٹی وہ پر رہ گئی، ان کی لائن اور لینتھ ایک نہیں۔ن لیگ کے مفاہمت اور مذاحمت سمیت تمام بیانئے آزادکشمیر اور سیالکوٹ میں دفن ہوچکے ہیں۔ن لیگ اور ش لیگ کی مفاہمت اورمزاحمت کی پالیسیا ں ناکام ہوں گی۔ ن لیگ کو نقصان اپنی پالیسیوں کی وجہ سے پہنچا۔ میں نے پہلے ہی کہاتھا ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔حکومت سے مذاکرات کے لئے قدم بڑھائیں ، حکومت بات کرنے کے لئے تیار ہے، لیکن اپوزیشن لیڈر کو چاہئے کہ وہ ’ بسم اللہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے مسئلے سے کریں،ان لیگ اور ش لیگ میں مزاحمت اورمفاہمت کی لڑائی ہے، یہ دونوں الگ جماعتیں ہیں، عمران خان کون لیگ اور پیپلز پارٹی سے کوئی خطر ہ نہیں ہے، اپوزیشن کی مزاحمت اور مفاہمت کی دونوں پالیسیاں ناکام ہوں گی۔اپوزیشن کی سیاست صرف 40کیمروں میں اندر محدود ہو کر رہ گئی ہے، یہ اپنی انگلیاں کاٹیں گے، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔اسلام آباد کے نالوں سے تجاوزات ختم کو جلد ختم کر دیں گے، اسلام آباد میں 1122 سروس نہ ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ نالوں پرتمام تجاویزات ختم کی جائیں گی ضلع انتظامیہ کوہدایت جاری کردی گئی ہیں،بارڈر مینجنٹ کے حوالے سے کہاکہ سرحدیں محفوظ ہیں ،افغان مہاجریں نہیں آرہے پاکستان میں کوئی طالبان نہیں ہے،نورمقدم قتل کیس میں والدین،ڈرائیوراورملازمین گرفتارہیں ،تمام ثبوتوں موجود ہیں ،ملزم کوپولیس مقابلے میں تونہیں قتل کروا سکتے، سزا ضرورملے گی،ہم نے افغان سفیر کے بیٹی سلسلہ علی خیل کے مبینہ اغوا کی مکمل تحقیقات کرلی ہیں، میں نے وفاقی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ معاملے کی ساری اصل حقیقت فارن آفس سے مل کر افغان انویسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دی جائے گی، افغان ٹیم کو اگر کچھ پوچھنے کی ضرورت ہوئی تو پولیس ان کے جو اب دینے کے لئے مکمل تیار ہے اور کیس میں گرفتار کئے گئے 11لوگ جن میں چارٹیکسی ڈارئیور شامل ہیں انہیں ٹیم کے سامنے پیش کیا جائے ،وہ چاہیں تو ان لوگو ں کے انٹرویوکرسکتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ محرم الحرام میں امن وامان کی صورت کو یقینی بنانے کے لئے جمعرات کو میٹنگ بلالی گئی ہے جس میں تمام آئی جی ایز سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوں گے۔ ہم نہیں چاہتے کوئی کسی کے عقیدے میں مداخلت کرے، انشااللہ امن و اما ن برقرار رکھنے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیپٹل ڈیویلمپنٹ سٹی (سی ڈے اے )کو ہدایت کی گئی ہے کہ دارالحکومت میں190سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں ، ڈپٹی کمشنر سے کہاہے کہ اسلام آباد میں موجود تمام نالوں پر بنائی گئی تجاوزات کو 30اگست تک ہٹادیا جائے،ناداراسے سفارشی لوگوں کو ہٹاد یاگیا ہے،841شناختی کارڈ بلا ک کردیئے گئے ہیں،جعلی شناختی کارڈ بنانے والی کالی بھیڑیں نادارا سے نکال دی گئی ہیں،ہم آ ن لائن ویزہ شروع کرچکے ہیں، غیر ملکیوں کو ایک مہینے کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے اگر ویزے میں توسیع کرا لیں تو ٹھیک ورنہ ملک چھوڑ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ چائینز کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات ہیں، داسو دھماکے پرتحقیقات جاری ہیں،کسی پر کوئی دباو نہیں ہے، پاک چین دوستی پہلے سے زیادہ مضبو ط ہے،لا ل حویلی میں بھی دو بار فائرنگ ہوئی ہے جس کی تفتیش پولیس ابھی کررہی ہے۔ طو رخم بارڈر پر افغان مہاجرین کاکوئی بہا? نہیں ہے،پاکستان فوج نے فینسنگ کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہانالہ لئی کا بھی کام شروع کر دیا جائے گا،صرف نالوں پر تجاوزات کو کلئیر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کوڈ سے بچنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ایف آئف آئی ، نادرا میں افسران کی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ نادرا اور پاسپورٹ میں بیرون ملک میں 30 اگست تک اپنے دفتروں میں آکر رپورٹ نہیں کریں گے تو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔ 64 ممالک میں موجود لوگ 15 دن میں آن لائن ویزہ اپلائی کر دیں ۔#/s#



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…