منی لانڈرنگ کیس ٗ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا

2  اگست‬‮  2021

لاہور (این این آئی) سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کردی ، شہباز شریف کے وکیل نے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔شوگرملزانکوائری کیس کے سلسلے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کی خواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے موقع پر شہباز شریف اور

حمزہ شہباز عدالت میں وقت پر حاضر نہ ہوسکے جس کی وجہ سے ان کا انتظار کرنا پڑ، ایک موقع پرایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے ملزمان کی غیر حاضری کی نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان اب تک پیش نہیں ہوئے ضمانت کی درخواست ان کی عدم پیروی پر خارج کی جائے۔عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آدھے گھنٹے تک پہنچنے کی مہلت دے دی تاہم کچھ دیر بعد شہبازشریف سیشن کورٹ کے روسٹرم پر جج کے روبرو پیش ہوگئے۔عدالت کے جج حامد حسین نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی کا سیشن ہے مگرعدالت کے احترام میں یہاں آیا ہوں۔جج حامد حسین نے کہا کہ آپ درخواست دے دیتے، شہباز شریف نے کہا کہ مجھے اسلام آباد ہونا چاہیے تھا مگر میں نے کہا عدالت میں پیش ہوجائوں، جج نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں جب حمزہ آجائیں تو اکٹھے پیش ہوں۔بعد ازاں حمزہ شہباز بھی عدالت پہنچ گئے عدالت نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کہ کیا آپ کا بھی سیشن چل رہا ہے؟ جس پر حمزہ کا کہنا تھا کہ جی ہمارابھی سیشن چل رہا ہے آج بھی اجلاس ہے۔شوگرملز انکوائری کیس کی سماعت پر سیشن عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں16اگست تک توسیع کر دی شہباز شریف کے وکیل نے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔قبل ازیں شہبازشریف ،حمزہ شہبازکی عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، پولیس کی جانب سے500 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے، اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن )کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی سیشن کورٹ کے باہر موجود تھی ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…