نواز شریف آج وزیراعظم ہوتے اگر۔۔۔ شہباز شریف پہلی مرتبہ کھل کر بول پڑے

2  اگست‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہویے اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کا کہنا تھاکہ ہم سیاستدان آلہ کار بنے ہیں، ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچی ہیں، اس حمام میں ہم سب ننگے ہیں، ہمارے ملک میں سیاستدان بھی استعمال ہوئے ہیں۔2018 الیکشن سے متعلق سوال پر شہباز

شریف کا کہنا تھاکہ اگر 2018 کے انتخابات سے قبل مشاورت کے بعد صحیح حکمت عملی بناتے تو نوازشریف چوتھی مرتبہ ملک کے وزیراعظم بن جاتے۔ان کا کہنا تھاکہ میری رائے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، کوئی بھی ہو ہمیں ملک کیلئے ذاتی انا کو ختم کرنا چاہیے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، کسی ایک ادارے یا فرد کا قصور نہیں، اگر ماضی میں پھنسے رہیں گے تو آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنی ذاتی انا کو ختم کریں، لوگوں کے دکھوں کا مداوا کریں اور ملک کے حالات تبدیل کریں۔اپوزیشن لیڈر کا کہناتھاکہ جتنی سپورٹ عمران خان کو ملی ہے شاید کسی اور حکومت کو نہیں ملی ہوگی، اگر کسی اور کو اس سپورٹ کا 30 واں حصہ بھی ملا ہوتا تو اس ملک کے حالات کچھ اور ہوتے، عمران خان کو اتنی سپورٹ ملنے کے باجود بھی حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ خوف آتا ہے۔ان کامزید کہنا تھاکہ ن لیگ ہمارا گھرہے جسے بڑی محنت سے نوازشریف نے بنایا، نوازشریف میرے قائد ہیں اور ہر معاملے میں ان سے رہنمائی اورمشاورت لیتا ہوں، مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں، مشاورت میں ہرشخص کواپنی رائے دینے کا حق ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…