اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو امن اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ قراردیدیا

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو امن اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ طالبان امن مذاکرات پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور اگلے 6 ماہ میں افغانستان میں سیکیورٹی صورت حال میں بہتری آئے گی۔ افغان شہری کچھ حصوں میں حکومت سے خوش نہیں ہیں لیکن آئین کو صحیح طریقے سے نافذ کر کے لوگوں کو مطمئن کریں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صدر نے کابینہ کے پہلے ڈیجیٹل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان ہمارے مستقبل کو ماضی جیسا بنانا چاہتے ہیں اور طالبان کی طرف سے جنگ بندی تک انہیں امن عمل میں شامل نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ طالبان امن مذاکرات پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور اگلے 6 ماہ میں افغانستان میں سیکیورٹی صورت حال میں بہتری آئے گی۔اشرف غنی نے کہا کہ افغان شہری کچھ حصوں میں حکومت سے خوش نہیں ہیں لیکن آئین کو صحیح طریقے سے نافذ کر کے لوگوں کو مطمئن کریں گے۔ واضح رہے کہ جنگ زدرہ افغانستان میں خواتین کے لیے جم کھل گیا، خواتین پرجوش انداز میں وہاں اپنی فٹنس و صحت کو بہتر بنانے کے لیے ورزش کے لیے آتی ہیں، تاہم جم کی مالک طالبان کی پیش قدمی کے باعث تشویش کا شکار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ جم قندہار میں بنایا گیا ہے، جہاں پر ورزش کرنے کے لیے صرف خواتین آتی ہیں جبکہ یہاں ٹرینر بھی خواتین ہی ہیں۔ اس جم میں کام کرنے والی ایک خاتون ٹرینر کا کہنا تھا کہ انھیں یہاں کام کرکے کافی خوشی ہوتی ہے، وہ یہاں ورزش میں دیگر خواتین کی مدد کرتی ہیں اور خود بھی یہاں ورزش کرتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یہاں سے ٹریننگ کی مد میں جو کچھ بھی کماتی ہیں اس سے ان کا گھر چلتا ہے۔ جم کی مالک کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر تذبذب کا شکار ہیں، ہوسکتا ہے کہ خواتین کے کام کرنے اور ان جیسی خواتین کے کاروبار کو خطرہ لاحق ہوجائے۔ افغانستان میں ایک مرتبہ پھر طالبان متحرک ہورہے جس کی وجہ سے وہ اور ان جیسی دیگر خواتین کا کاروبار متاثر ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…