سرکاری سطح پر فحاشی وعریانی کی سرپرستی کی جارہی ہے، حکمران چپکے سے اسلام کے خلاف قانون سازی کر رہے ہیں

1  اگست‬‮  2021

پشاور(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ موجودہ حکمران ایجنڈے کے تحت ملک کو سیکولر ازم کی طرف لے جارہے ہیں،سرکاری سطح پر فحاشی وعریانی کی سرپرستی کی جارہی ہے۔ فرقہ روایت اور تعصبات کو ہوا دے کر حکمران چپکے سے اسلام کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں، پاکستان میں مہنگائی کی شرح روز بروز بڑھتی جا رہی

اور روانہ کی بنیاد اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ نااہل حکمرانوں کی ناقص کارکردگی اور پالیسوں کا نتیجہ ہے۔جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جے یوآئی کی صوبائی مجلس شوریٰ ضلعی امراء و نظماء اور اراکینِ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکمران ایجنڈے کے تحت ملک کو سیکولر ازم کی طرف لے جارہے ہیں سرکاری سطح پر فحاشی وعریانی کی سرپرستی کی جارہی ہے۔ افغانستان میں پہلے بھی مذاکرات کے حامی تھے اور آج بھی مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں،افغانستان کو امریکی تسلط سے نجات دلانے والوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا اور کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ روایت اور تعصبات کو ہوا دے کر حکمران چپکے سے اسلام کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہFTAFاور خواتین تشدد بل اسلام اورآئین کے خلاف زبردستی منظور کرایا گیا اور ہمارے ادارے اس قانون سازی میں مکمل شریکِ رہے انہوں نے کہا کہ کشمیر، گلگت کے انتخابات 2018 کے انتخابات کی طرح متنازعہ انتخابات ہیں پاکستان اور گلگت کی طرح کشمیر میں بھی سلیکٹیڈ حکمران مسلط کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح روز بروز بڑھتی جا رہی اور روانہ کی بنیاد اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ نااہل حکمرانوں کی ناقص کارکردگی اور پالیسوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے بیانیہ سے اختلاف کرنے والے فارغ ہو چکے ہیں پی ڈی ایم حکومت کے خاتمہ تک آپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…