بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

میٹرک اور انٹرکے امتحانات کیلئے نئی پالیسی جاری طلبا و طالبات کے لیے اہم خبر

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک امتحانات 2021 کے لیے پالیسی جاری کردیاس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کو اختیاری مضامین کے تمام پرچے لازمی پاس کرنا ہوں گے۔اس میں کہا گیا کہ اختیاری مضامین میں حاصل نمبرز ہی لازمی

مضامین کے نمبرز شمار کیے جائیں گے۔یہ بھی بتایا گیا کہ سیکنڈ ایئر کے اختیاری مضامین میں حاصل نمبرز فرسٹ ایئر کے مضامین کے نمبرز شمار ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹ ون کے مارکس امپرومنٹ کے لیے امیدواروں کو صرف اختیاری مضامین کے پرچے دینا ہوں گے۔اس میں یہ بھی کہا گیا کہ میٹرک کے طلبا کو مارکس امپرومنٹ کے لیے اختیاری مضامین کے ساتھ ریاضی کا پرچہ دینا ہوگا۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے مطابق اختیاری مضامین کے تمام پرچوں میں فیل ہونے کی صورت میں دوبارہ امتحان دینا پڑے گا۔اختیاری مضامین پاس کرنے والے امیدواروں کو پریکٹیکل کے 50 فیصد نمبرز دیے جائیں گے۔دوسری جانب سرکاری کالجوں کی خواتین اساتذہ کی گریڈ 20 میں ترقیوں کے کیسز کو ابتدائی طور پر فائنل کر لیا گیا ہے،کالجوں میں تعینات 19 ویں گریڈ کی سینیارٹی نمبر 102 تک پرموشن کیسز فائنل کیے جا رہے ہیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گریڈ 20 میں ترقیوں کیلئے کیسز تصدیق کے لئے ڈی پی آئی کالجز کو ارسال کر دیے ہیں۔ڈی پی آئی کالجز کی جانب سے جانچ پڑتال کے بعد اساتذہ کی ترقیوں کے کیسز صوبائی پرموشن بورڈ بھجوائے جائیں گے، محکمہ ہائرایجوکیشن 19 ویں گریڈ کی نئی سینیارٹی فہرست کے مطابق کیسز صوبائی پرموشن بورڈ کو ارسال کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…