جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

پانامہ کیس، وزیراعظم نے بالآخر شہباز شریف کی طرف سے 10 ارب روپے رشوت کی پیشکش لے کر آنے والے مشترکہ دوست کا نام بتادیا

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بالآخر شہباز شریف کی طرف سے 10ارب روپے رشوت کی پیشکش لے کر آنے والے مشترکہ دوست کا نام ظاہر کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف پانامہ کیس جب سپریم کورٹ میں زیرسماعت تھا، اس وقت عمران

خان کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں شہباز شریف کی طرف سے کیس واپس لینے کے لیے 10ارب روپے کی رشوت کی پیشکش کی گئی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ پیشکش ان کے اور شہباز شریف کے ایک مشترکہ دوست نے کی تاہم آج تک انہوں نے اس مشترکہ دوست کا نام ظاہر نہیں کیا تھا۔ اس دعوے پر شہباز شریف نے ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا، جس کی سماعت لاہور سیشنز کورٹ میں ہو رہی ہے۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے تحریری جواب داخل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس مشترکہ دوست کا نام عمر فاروق ہے۔ واضح رہے کہ ہتک عزت کا یہ مقدمہ چار سال سے جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم 50سے زائد بار عدالتی کارروائی منسوخ کروا کر نئی تاریخ لے چکی ہے۔مقدمے کی اگلی سماعت 4اگست کو ہو گی۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…