اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ماہ جولائی میں ریکارڈ ٹیکس وصولیوں پر ایف بی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا ء و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں
کی مظہرہیں۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کیہ ایف بی آر کا جولائی میں ریکارڈ ریوینیوکلیکشن قابل تعریف ہے، ایف بی آرنے جولائی میں410ارب کی ریکارڈوصولیاں کیں جو تاریخی اعتبارسے ماہِ جولائی میں جمع کی جانے والی سب سے بڑی رقم اوراس مہینے کے ہدف سے تقریباً 22 فیصدزیادہ ہے، یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا ء و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں۔دوسری جانب سعودی عرب نے وزیر اعظم عمران خان کو اکتوبر میں منعقد ہونے والی ‘مڈل ایسٹ گرین اِنیشی ایٹو سَمٹ’ میں شرکت کی دعوت دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر اعظم کو دعوت نامہ ان کے دفتر میں پہنچایا۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔