اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پولیس گردی کی انتہا، پولیس زیادتی ، اراکین اسمبلی کے ساتھ بدتمیزی توہین آمیز کلمات

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)اراکین پنجاب اسمبلی بلال فاروق تارڑاور چودھری عادل بخش چٹھہ نے مشترکہ تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی میں پیش کی۔ تحریک کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے اراکین اسمبلی بلال فاروق تارڑاور چودھری عادل بخش چٹھہ کے ساتھ بدتمیز ی کی ، بدکلامی کی اور تھانے میں حبس بے جا میں رکھا اور ان کا استحقاق مجروح کیا ۔ تحریک استحقاق پر کارروائی کرتے ہوئے

اسمبلی نے تحریک کو استحقا ق کمیٹی کے سپرد کر دیا اور ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تحریک استحقاق میں مزید کہا گیا ہے کہ 25جولائی 2021 کو آزاد جموں کشمیر (AJK) الیکشن کے حوالے سے علی پور چٹھہ پولنگ اسٹیشن پر مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی ورکرز کی لڑائی ہوئی۔ جس کے بعد پولیس نے صرف مسلم لیگ (ن) ورکرز کو گرفتار کر لیا۔ ہم نے وہاں پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن علی شاہ جو ایس ایچ او کے کمرے میں بیٹھے تھے ، ان کے ساتھ بات کرنا چاہی کہ آپ دونوں پارٹیوں کے ورکرز کو یا تو گرفتار کریں یا ہمارے بندے جو گرفتار کئے ہیں ان کو بھی چھوڑ دیں۔ اس نے ہماری بات سننے کی بجائے ہمارے ساتھ انتہائی تلخ لہجے میں بات کی اور ڈنڈابردار پولیس فورس بلا کر ہمیں باہر نکال دیا ۔ جس کے بعد ہمََ شام تک اپنے ورکرز کی رہائی کے لیے تھانے کے باہر موجودہے۔ شام کو ایس پی صدر عبدالوہاب نے ہمیں مذاکرات کے بہانے تھانے کے اندر بلایا اور ہمیں رات بارہ بجے تک تھانے میں حبس بے جا میں رکھا۔ یہ ساری کارروائی متعلقہ سی پی او سرفراز فلکی کے ایما ء پر کی گئی ، جو ان افسران کو مسلسل ہدایات جاری کرتا رہا ۔ پولیس گردی کی انتہا ہو گئی ہے ۔ گوجرانوالہ ضلع میں تھانے سی پی او سرفراز فلکی کے ہاتھوں لاکھوں میں بکتے ہیں اور سب انسپکٹر کو لاکھوں روپے رشوت لے کر ایس ایچ او تعینات کیا جاتا ہے۔ ان حالات میں آپ انصاف کی توقع کیسے کر سکتے ہیں۔ بعدازاں اسمبلی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…