اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

نذیر چوہان آئے گا تو اسمبلی چلے گی، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی ڈٹ گئے،اجلاس ملتوی کر دیا

datetime 30  جولائی  2021 |

لاہور( این این آئی) سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے رکن اسمبلی نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈ رپر عملدرآمد نہ ہونے پر مسلسل دوسرے روز بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا ، اپوزیشن بنچوں کی جانب سے سپیکر سے

اظہار یکجہتی کے لئے ڈیسک بجائے گئے اور چیئر کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر حکومت کے خلاف شیم شیم کے نعرے لگائے گئے ۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز بھی مقررہ وقت کی بجائے2گھنٹے 15منٹ کی تاخیر سے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی صدارت میں شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول کے بعد سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ لگتا ہے کہ ابھی تک نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہیں ہوا ، سپیکر نے وزیر قانون راجہ بشارت کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ کیوں ایسا ہی ہے؟۔ سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ جب تک نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہیں ہوتا قانون سازی بھی نہیں ہو گی ۔ سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے پیر کی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا تو اپوزیشن بنچوں سے سپیکر سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈیسک بجائے گئے اور نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر حکومت کے خلاف شیم شیم کے نعرے لگائے گئے ۔گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں زکوۃ و عشر کے محکمہ کے سوالات کے جوابات دئیے جانے تھے جبکہ پرونشل موٹر وہیکل (ترمیمی)بل2021ایوان میں متعارف کرانا جانا تھا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…