جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان ریلوے کی 34 مسافر ٹرینوں کی نجکا ری کردی گئی

datetime 29  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ریلوے کی 34 مسافر ٹرینوں کی نجکاری کردی گئی،ٹرینوں کی نجکاری کے حوالے سے موصول ہونے والی 17 مسافرٹرنیوں کی فنانشل بڈ کھول دی گئی، نجکاری میں نجی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کے باعث 17 ٹرنیوں میں سے 11 مسافر ٹرینوں کی

سنگل بڈ آگئی، 6 ٹرینوں کیلئے ایک سے زائد کمپنیوں نے بولی دی۔17 میں سے پاکستان ریلوے کی کمپنی پراکس نے 8 ٹرینیں حاصل کی ہیں جن میں تیز گام، ہزارا، ملت، کراکرم، پاکستان، سنک رفتار اور لاثانی ایکسپریس شامل ہیں۔ قراقرم ٹرین کیلئے 184، تیزگام 158، ملت ایکسپریس 118، پاکستان ٹرین کیلئے 133 کروڑ بولی دی گئی۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ بولی لاہورکراچی لاہورکے درمیان چلنے والی قراقرم کے لئے ریلوے کی ذیلی کمپنی پراکس نے 1 ارب 84 کروڑ روپے سالانہ بولی دی، اسی طرح پراکس نے راولپنڈی کراچی راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تیزگام کیلئے 1 ارب 58 کروڑ روپے، لاہور کراچی لاہور کے لئے چلنے والی ملت ایکسپریس کے لئے 1 ارب 18 کروڑ 50 لاکھ، سیالکوٹ کراچی سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے لئے 1 ارب 14 کروڑ 69 لاکھ، راولپنڈی کراچی راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان کے لئے 1 ارب 33 کروڑ10 لاکھ روپے کی بولی دی ہے۔اسی طرح ایس ایس آر کمپنی نے لاہور کراچی لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس کے لئے 1 ارب 26 کروڑ60 لاکھ، پشاورکراچی پشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا کے لئے 1 ارب 26 کروڑ، ملتان کراچی ملتان کے درمیان چلنے والی زکریا کیلئے98 کروڑ، اسلام آباد لاہور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس کے لئے 25 کروڑ اور میانوالی ایکسپریس کے لئے 90 کروڑ روپے سالانہ کی بولی دی ہے۔راس لاجسٹک کمپنی نے پشاور کوئٹہ پشاورکے درمیان چلنے والی جعفر کے لئے 1 ارب 60 کروڑ، لاہور راولپنڈی لاہورکے درمیان چلنے والی سبک خرام کے لئے 25 کروڑ70 لاکھ روپے بولی دی ہے ، عمران انٹر پرائزکمپنی نے غوری ایکسپریس کے لئے 9 کروڑ30 لاکھ روپے بولی دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…