حکومت نے مولانا فضل الرحمن کو بڑا سرپرائز دیدیا اچانک فیصلے پر پورا پاکستان حیران

27  جولائی  2021

لاہور (آن لائن) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ اور پاکستان ڈیمو کریٹ الائنس کے صدر مولانا فضل الرحمن کی تنظیم انصار الاسلام پر پابندی عائد کرنے کا عمل روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی محکمہ داخلہ مذکورہ تنظیم پر پابندی عائد کرنے کے لئے کام جاری

رکھے ہوئے تھا جبکہ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے اب انصار الاسلام کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب ندیم محبوب کو تبدیل کردیا ہے ،ندیم محبوب کے تبادلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں انہیں بطور ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم ہائوس تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کے 2 سیکرٹریز بھی اپنی حکومت سے ناراض ہوگئے ہیں جن میں احمد رضا سرور اور سید علی مرتضیٰ شامل ہیں ،دونوں کی ناراضگی کی وجہ ان سے تعیناتی کے حوالے سے کئے گئے وعدے پر عدم عمل درآمد بتائی جاتی ہے ،واضح رہے کہ احمد رضا سرور جو سیکرٹری خزانہ ہیں انہیں کسی اور محکمے میں تعینات کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جبکہ سید علی مرتضیٰ جو سیکرٹری ٹرانسپورٹ ہیں کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم تعینات کئے جانے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔ دونوں صوبائی سیکرٹریوں نے اپنے قریب حلقوں کے ساتھ حکومت سے ناراضگی کا اظہار کردیا ہے۔ دونوں سیکرٹریوں کو پنجاب میں تعینات کیا جانا ہے یا نہیں یہ بات زیر غور ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…