کوروناوائرس کی چوتھی لہر میں شدت پنجاب کے تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ تک بند رہنے کا امکان

26  جولائی  2021

لاہور(این این آئی )کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، موذی وائرس نے جہاں دنیا کے دیگر شعبوں کو متاثر کیا ہے وہی تعلیم کا شعبہ بھی عالمی وبا کے باعث متاثر ہوا ہے۔ کورونا کی پہلی، دوسری اور تیسری لہر کے بعد اب چوتھی لہر نے پنجے گاڑھ دیئے ہیں۔ خدشہ ظاہر

کیا جارہاہے کہ اس چوتھی لہر کے باعث بچوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے پنجاب کے تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا تعلیمی سال یکم اگست کی بجائے یکم ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اہم فیصلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں کئے جائیں گے جبکہ این سی او سی اجلاس ایک سے دو روز میں بلوایا جاسکتاہے۔واضح رہے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے یکم اگست تک ہیں، صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سکولزگرمی کی چھٹیوں کے سلسلے میں یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔وزیر تعلیم نے ہدایت کی تھی کہ تمام بچے چھٹیوں کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…