ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

علی امین گنڈاپورکے ستارے گردش میں الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 25  جولائی  2021 |

مظفر آباد،لاہور (این این آئی)چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کے احکامات کی مبینہ خلاف ورزی پر وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور کو 27جولائی منگل طلب کر لیا گیا۔آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے چیف

الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا کی جانب سے جاری کیے گئے قوائد ضوابط کی خلاف ورزی پر علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست الیکشن کمیشن آزاد کشمیر میں دائر کی گئی۔الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جولائی کو طلب کر لیا۔خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور کی ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ آزاد کشمیر میں رقم تقسیم کرتے دیکھے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو فوری طور پر انتخابی مہم چھوڑ کر آزاد کشمیر سے نکلنے کا حکم دیا تھا تاہم اس کے باوجود علی امین گنڈاپور نے ایک جلسے میں شرکت کی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔بعدازاں علی امین گنڈاپور کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وفاقی وزیر کو فائرنگ کرتے دیکھا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…