منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کے حکم پر پی آئی اے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکردو ائیرپورٹ پر ایک روز میں ریکارڈ پروازوں کی آمد

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پی آئی اے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکردو ائیرپورٹ پر ایک روز میں 6 پروازوں کی آمد ہوئی۔ دور افتادہ علاقہ سمجھے جانے والا سکردو گزشتہ سال تک ہفتے کی صرف 5 پروازوں کا استقبال کرتا تھا۔ وزیر اعظم پاکستان کے وژن

اور وزیر ہوابازی کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی پروازوں میں غیر معمولی اضافہ کیا۔سکردو ائیرپورٹ اب ملک کے بڑے ائیرپورٹس کے مقابلے میں زیادہ پروازیں ہینڈل کررہا ہے۔ 24 جولائی کے روز بھی سکردو پر 12 پروازیں ہینڈل ہوئیں ،پروازیں اسلام آباد کے علاوہ کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے پہنچیں اور روانہ ہوئیں ،سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے اس موقع پر وزیر ہوابازی، وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات دنیا کے خوبصورت ترین علاقے شمار ہوتے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ ان علاقوں کو پورے پاکستان اور پوری دنیا کیلئے کھولا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے اس سلسلے میں پرچم بردار ائیر لائن کی حیثیت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…