جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں آج عید الاضحی منائی گئی

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان میں بوہری برادری نے منگل 20 جولائی کو عیدالاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی ہے،نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر بوہری بازار میں واقع طاہری مسجد میں ہوا، اس موقع پر ملکی سلامتی، امن وامن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔کراچی میں دادی بوہرہ جماعت نے عیدالاضحی عقیدت واحترام اورکوروناایس اوپیز پرعمل کرتے ہوئینماز عید ادا کی۔

ترجمان منصورمعطر کے مطابق کراچی میں بوہرہ جماعت کی جانب سے نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع طاہری مسجد صدر میں ہوا، اس کے علاوہ کراچی میں آدم مسجد نزد سٹی کورٹ، سولجر بازار، حیدری، شبیر آباد،سولجربازار،بلوچ کالونی سمیت کئی مقامات پر عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے شہر میں کئی مقامات پر قربانی کی گئی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔بوہرہ اسکاٹس کے رضا کاروں نے بھی سیکورٹی کے انتظامات کے علاوہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے۔نماز عید کے موقع پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دییاور بوہری مساجد کو جانے والے راستے بند کردیے گئے۔بوہری برادری مصری کیلنڈر کے مطابق عید اور دیگر تہوار مناتی ہے۔دوسری جانب ملک بھرمیں عید الاضحی کا تہوار بدھ کو مذہبی جوش و جذبے اورعقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ ملک بھرمیں مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نمازعید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے۔ نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی سلامتی، ملک کی ترقی و خوشحالی،کشمیر کی آزادی اور عالمی وبا ء کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کوروناوباء کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمدکیا جائے، عید کی نماز کے موقع پر ماسک پہناجائے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھاجائے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…