یہ دشمن قوتیں ہمارے عزم کو چیلنج کر رہی ہیں، ہمیں دشمنوں کے خلاف مضبوط رہنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

19  جولائی  2021

راولپنڈی(آن لائن، این این آئی)آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کیلئے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں داسو میں پیش آنے والے چینی باشندوں کو حالیہ واقعہ کے تناظر میں آرمی چیف نے حکومت چین اور چینی عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اترنے والے دوست ملک کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کو بھرپور معاونت،تعاون اور سیکورٹی کی یقین دہانی بھی کروائی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جبکہ ہم امن کیلئے کام کررہے ہیں،ہمیں ان تمام دشمن فورسز کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے جو ہمارے عزم کو چیلنج کر رہے ہیں،بالخصوص وہ عناصر جو چین پاکستان سٹرٹیجک تعاون کیلئے خطرہ ہیں۔ملاقات میں فریقین نے خطے میں امن واستحکام کیلئے بات چیت کا تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر گفتگو کی گئی۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے 19 جولائی کو اسلام آباد کا دورہ کیا،زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی۔ سفارتخانہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی سفارتخانہ کے مطابق ملاقاتوں میں افغانستان میں پائدار امن اور افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر بات چیت کی گئی۔ سفارتخانہ نے کہاکہ افغانستان میں مستقل جنگ سے پورے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے،افغانستان میں امن سے علاقائی ترقی اور تجارت کو فروغ ملے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…