پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

امریکا میں ایک اور وائرس نے سر اٹھانا شروع کردیا

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی وبا کورونا وائرس کے بعد مونکی پاکس نامی وائرس نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے شہر ڈلاس کے رہائشی کو ‘مونکی پاکس’ نامی بیماری کی وجہ سے ہسپتال

میں داخل کیا گیا۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ڈلاس کا یہ شہری حال ہی میں نائجیریا کے شہر لیگوس سے جہاز کے ذریعے اٹلانٹا اور پھر وہاں سے ڈلاس پہنچا تھا۔ بیماری میں شرح اموات صرف ایک فیصد ہے جبکہ اس مرض میں نزلے جیسی علامات اور بغل کے نیچے سوجن ہوتی ہے اور چکن پاکس جیسی خارش شروع ہو جاتی ہے۔یہ بیماری عام طور پر سانس کے ذریعے پھیلتی ہے تاہم اس خاص کیس میں محکمہ صحت کے حکام کا خیال ہے کہ مریض کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افراد کو زیادہ خطرہ نہیں ہے کیونکہ دوران سفر سب ہی لوگوں نے ماسک لگا رکھے تھے۔محکمہ صحت کے اہلکاروں کے مطابق مریض کی کیفیت بہتر ہے مونکی وائرس کی وجہ سے اموات کی شرح بھی صرف ایک فیصد ہی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ بیماری چھوٹے جانوروں جیسے چوہا اور بندر سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق2003 کے بعد یہ اس انوکھی بیماری کا سامنے آنے والا پہلا کیس ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…