ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیاز کے استعمال سے صحت اور خوبصورتی پرجادوئی فوائد

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یواین پی)فاسفورس سے بھر پور غذا پیاز کو اگر قدرت کا انسان کے لیے بہترین تحفہ قرار دیا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا، پیاز کے استعمال سے صحت سمیت خوبصورتی پر حیرت انگیز فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں جن سے متعلق جاننا اور اس کا کارآمد طریقوں سے استعمال بڑھانا لازمی ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق موسمِ گرما کے دوران پیاز کا استعمال

بطور سلاد ضرور کرنا چاہیے، پیاز کھانے کے نتیجے میں انسان موسمی انفیکشن اور متختلف وائرسز کے اٹیک سے بچ جاتا ہے، پیاز میں فائبر اور پری بائیوٹک کی خاصی مقدار پائے جانے کے سبب یہ معدے اور آنتوں سے جڑی متعدد بیماریوں میں مفید ہے جبکہ اس سے گرمی کی شدت میں بھی کمی بھی آتی ہے۔ماہرین غذائیت کے مطابق فاسفورس سے بھر پور پیاز کے 100 گرام میں 40 کیلوریز، 89 فیصد پانی، 1.1 گرام پروٹین، 9.3 گرام کاربز، 4.2 گرام شوگر، 1.7 گرام فائبر اور 0.1 گرام فیٹ پایا جاتا ہے، منرلز اور وٹامنز کے اعتبار سے پیاز میں وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹ جز پائے جاتے ہیں جو کہ جلد اور بالوں کے لیے نہایت مفید ہیں۔ماہرین غذائیت کے مطابق پیاز میں موجود فولیٹ یعنی وٹامن B9 کی موجودگی سے میٹابالزم تیز، اور نئے خلیوں کو بننے میں مدد ملتی ہے جبکہ وٹامن B6 کی موجودگی خون میں لال خلیوں کی افزائش بھی بہتر بناتی ہے۔پیاز میں موجود وٹامن بی9 کے سبب پیاز حاملہ خواتین کے لیے نہایت

موزوں غذا ہے، اس کے استعمال سے چہرے پر دانے اور کیل مہاسوں سے نجات حاصل ہوتی ہے، پیاز کو ایکنی کا علاج بھی قرار دیا جاتا ہے۔طبّی ماہرین کے مطابق پیاز کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، کولیسٹرول کی سطح متوازن سطح پر لاتا

ہے اور پیاز کا گلیسیمک انڈیکس 10 سے کم ہوتا ہے جو کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہےْپیاز کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر ہانڈی میں تو ہوتا ہی ہے مگر پیاز بطور سلاد استعمال کر کے خوبصورتی میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے جبکہ اس کے مختلف طریقوں سے استعمال سے جھرتے بالوں کا شرطیہ علاج ممکن ہے۔

بالوں کی صحت کے لیے اس کا رس نکال کر بالوں پر اسپرے کرنے سے بالوں کی صحت اور افزائش میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوتا ہے اور بال نئے سرے سے نکلنا شروع ہو جاتے ہیں، بالوں کو گھنا بنانے کے لیے پیاز کا استعمال مفید ہے۔پیاز کی مدد سے جھڑتے بالوں کا علاج پیاز کے تیل کو بنانے کے لیے کھوپرے یا سرسوں کا تیل لے لیں، تیل کا

خالص ہونا لازمی ہے۔تیل کو فرائنگ پین میں گرم کر لیں، تیل کے گرم ہو جانے کے بعد اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز اور چند ٹہنیاں کڑی پتے کی شامل کر لیں، کڑی پتہ بھی گرتے بالوں کو روکنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔پیاز اور کڑی پتہ جب مکمل طور پر براؤن ہو جائیں تو چولہا بند کر دیں، تیل ٹھنڈا ہونے پر اسے چھان لیں اور کسی شیشے کی ایئر ٹائٹ بوتل میں

ڈال کر محفوظ کرلیں۔اب اس تیل کو بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگائیں اور 6 سے 8 منٹ تک ہلکے پوروں سے مساج کریں، تیل کو چند گھنٹے لگا رہنے دیں یا پھر رات میں لگا کر صبح بال دھو لیں۔یہ ایک مکمل دیسی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں، بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں 2 سے 3 بار اس تیل کا استعمال کیجئے اور حیرات انگیز فوائد حاصل کریں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…