کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نجی (پرائیویٹ) جامعات اور انسٹیٹیوٹس سے متعلق انتباہ جاری کردیا ہے جس کے تحت نجی (پرائیویٹ) جامعات اور انسٹیٹیوٹس، کالجوں کو الحاق نہیں دے سکتے۔ کالجوں کو الحاق دینے کا حق صرف سرکاری جامعات اور انسٹیٹیوٹس کو ہے۔ روزنامہ جنگ میں سید محمد عسکری کی خبر کے مطابق انتباہ میں کہا گیا ہے کہ
نجی جامعات ا ور انسٹیٹیوٹس صرف اپنی منظو شدہ پرنسپل سیٹ/مین کیمپس اور ایچ ای سی کی طرف سے جاری کردہ این او سی کے حامل منظور شدہ سب کیمپسز کے زریعے فعال رہ سکتے ہیں۔ انتباہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی کسی بھی سند (ڈگری) جو کہ کسی نجی پاکستانی جامعہ سے الحاق شدہ کالج/ادارے سے حاصل کی گئی ہو تسلیم نہیں کرے گا۔