منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نیب نے 400 ارب سے زائد ریکوری کہاں سے اور کس سے کی؟ پبلک اکائونٹس کمیٹی نے کیسز پر پیشرفت رپورٹ طلب کر لی

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہنگ( آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین ایم این اے رانا تنویر نے کہا کہ رنگ روڑ سکینڈل میں سیاسی شخصیات کو کلین چٹ جاری، سابق کمشنر کلیکٹر گرفتار، نیب نے 400 ارب سے زائد ریکوری کہاں سے اور کس سے کی،پی اے سی نے قومی احتساب بیورو کو بجھوائے گئے کیسز پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی

ہے، وہ ان خیالات کا اظہار میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کر رہے تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ بالا دسست ہے وزارتوں کت کرپشن کیسز ایف آئی اے یا نیب کو بجھوانے نہیں چاہئے بلکہ خود فیصلہ کرنا چاہئے، ایک اور جواب میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے جبکہ حکومت مہنگائی روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، عام آدمی کی زندگی میں مزید مشکل پیدا ہو ں گی،پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے اشیاء خوردونوش، ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو گا جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھیں گے، حکومت کے پاس مہنگائی قابو کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے،عام آدمی حکومت کے غلط فیصلوں کی بھینٹ چڑھ رہا ہے اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے مافیاز کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے بجٹ میں بڑھنے والی تنخواہوں کا بیڑہ غرق کر دیا

ہے،خوردنی تیل اور گھی میں پہلے ہی اضافہ ہو چکا تھا اب مزید قیمتیں بڑھیں گی، حکومت ناصرف بے بس ہو چکی ہے بلکہ وزراء ذہنی طور پر یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ مہنگائی روکنا ان کے بس میں نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے یا استحکام کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں، حکومت اس اہم ترین مسئلے کو

مکمل طور پر نظر انداز کر چکی ہے، اگر پٹرول کی قیمتیں ایسے ہی بڑھتی رہیں تو کوئی شک نہیں کہ فی لیٹر پٹرول ایک ڈالر کی قیمت تک پہنچ جائے گا، حکومت بہتر حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام پیدا کر سکتی ہے لیکن بدقسمتی سے کوئی اس طرف توجہ دینے کے لیے تیار نہیں ہے،حالیہ اضافہ پٹرول بم سے

مختلف نہیں ہے،ایل پی جی کی قیمت میں بھی پانچ روپے کلو اضافہ کر دیا گیا ہے،ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ روکنا حکومت کے بس میں نہیں ہے لیکن قوت خرید کو بڑھانا اور مصنوعی مہنگائی پر قابو پانا تو حکومت کے اختیار میں ہے، اگر اب بھی حکومت نے سمت درست نہ کی تو عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے کچلا جائے گا.

آخر ی پر سوال میں کہا کہ کشمیری قوم غیور اور با شعور ہے پاکستان کی 22کروڑ عوام جس کرب کا شکار ہے تبدیلی سرکار نے 3سالوں میں کوئی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا کشمیری عوام ان کے گرانڈ اور تعمیرو ترقی کے نعروں پر کیسے یقین کر سکتی ہے امید ہے 25جولائی کا سورج ن لیگ کی کامیابی کی نوید لیکر طلاع ہوگا،

تبدیلی سرکار کے نئے پاکستان نے جو گل کھلائے اگر انکا موازنہ سردار فاروق حیدر کی حکومت سے کیا جائے تو کشمیری قوم کبھی بھی تبدیلی سرکار کے جھانسے میں نہیں آئے گی مریم نواز کی پذیرائی کشمیری عوام کا جوش جذبہ ضمنی انتخاب کی تاریخ رقم کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…