پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چین ، روس و دیگر ممالک میں امریکی سفارتکار انٹیلی جنس عہدیدار پراسرار بیماری کا شکارہوگئے

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)آسٹریا اور امریکا نے کہا کہ وہ ویانا میں امریکی سفارت کاروں اور دیگر عہدیداروں میں ‘ہوانا سنڈروم’ جیسی بیماری کی رپورٹ پر تحقیقات کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹرز نے مئی میں کہا تھا کہ امریکا میں دماغ کو نقصان پہنچانے سے متعلق مرض کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے بعد حکومت اس پراسرار بیمار

پر تحقیقات کررہی ہے۔مرض کی تفصیلات تاحال درکار ہیں لیکن یہ کیوبا، چین، روس اور دیگر ممالک میں امریکی سفارت کاروں اور انٹیلی جنس عہدیداروں میں بیماری اور دماغ کو نقصان پہنچانے کا باعث بن چکا ہے۔شبہ کیا جارہا ہے کہ ماسکو ‘مرض’ کے پیچھے ہے جس کی وضاحت درکار ہے جبکہ سائنسدانوں نے یہ نظریہ پیش کیا کہ یہ حملے پلس مائیکروویو سے اٹھتے ہیں۔اس مرض کا پہلا حملہ کیوبا میں 2016 اور دوسرا حملہ چین میں رپورٹ ہوا تاہم سائنس دانوں اور ڈاکٹروں نے ‘یکساں نتائج’ کے بغیر اس کی وجوہات اور اثرات پر بحث بھی کی۔نیو یارک کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ویانا میں تقریباً دو درجن امریکی انٹیلی جنس افسران، سفارت کاروں اور دیگر سرکاری عہدیداروں کو ‘ہوانا سنڈروم’ جیسے مرض کا سامنا ہے۔آسٹریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ‘میزبان ریاست کی حیثیت سے مشترکہ تفتیش پر امریکی حکام کے ساتھ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ان

رپورٹس کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے، آسٹریا میں بھیجے گئے سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انہیں جہاں سے بھی بیماری سے متعلق رپورٹ موصول ہورہی ہے، اس کی بھرپور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ ‘عملے کے کسی بھی رکن نے پر اسرار بیماری کی اطلاع دی ان کو فوری اور مناسب توجہ اور نگہداشت ملی ہے۔حکام نے کہاکہ دیگر اقدامات کے علاوہ امریکا نے پہلے ہی طبی ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو عالمی سطح پر ان مسائل کو حل کرسکتی ہے اور ‘مستقبل میں ان واقعات سے بہتر تحفظ فراہم کرنے’ کے لیے کام کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…