اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کیخلاف سندھ میں عوامی اتحاد کی طرزپرنیا اتحاد بن گیا

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ، اسلام آباد(این این آئی) پیپلزپارٹی کے خلاف سندھ میں عوامی اتحاد کی طرزپرنیا اتحاد بن گیامیڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف قائم ہونے والے اتحاد میں سندھی قوم پرست جماعتیں، تحریک انصاف، جمعیت علما اسلام ف سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ کئی سیاسی رہنماؤں نے بھی اس کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔نئے اتحاد کی پہلی

بیٹھک کوٹ داراب خان عباسی میں ہوئی، جس کی میزبانی علامہ راشد سومرو اور سابق سینیٹر ڈاکٹرصفدرعباسی نے کی۔اس اجلاس میں سابق وزیراعظم میاں محمد سومرو،سابق وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی کے فرزند و سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی، سابق وزرائے اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی،سید غوث علی شاہ،ممتازعلی بھٹو کے فرزند امیر بخش بھٹو نے بھی شرکت کی۔محترمہ بینظیربھٹو کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان عباسی سندھ کی بڑی قوم پرست جماعت کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو، ریاض حسین چانڈیو، ڈاکڑ قادر مگسی سمیت سندھ کی اہم اور شخصیات شریک ہوئیں۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کے خلاف بلدیاتی اوآئندہ عام انتخابات میں بھرپورحصہ لینے پراتفاق کیاگیا۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے شہید شاہنواز بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک و قوم کی خدمت اور سربلندی کے لیئے جدوجہد کرنا شاہنواز بھٹو کی تربیت میں شامل تھا۔ اپنے بیان میں پاکستان

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے شہید شاہنواز بھٹو کو ان کے 36 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہاکہ آمریت کے خلاف جدوجہد کرنے پر جنرل ضیاء کی ایماء پر شہید شاہنواز بھٹو کو شہید کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ شہید شاہنواز بھٹو خاندان کا لاڈلا اور جمہوریت پسند انقلابی سوچ کا حامل نوجوان رہنما تھا۔ انہوںنے کہاکہ قائدِ عوام کی شہادت کے

بعد وہ عوام کے حقوق کی جدوجہد میں شامل ہوگیا اور جوانمردی سے مشکل حالات کا مقابلہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ ملک و قوم کی خدمت اور سربلندی کے لیئے جدوجہد کرنا شاہنواز بھٹو کی تربیت میں شامل تھا۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت کیلئے شہید شاہنواز بھٹو کی جدوجہد اور قربانی کے تذکرے کے بغیر پاکستان کی سیاسی تاریخ نامکمل رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…