ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

’’آپ سر پر ٹوپی ترچھی کیوں پہنتے ہیں؟‘‘صحافی کے سوال پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے  ایسا واقعہ سنا دیاکہ جسے سن کر آپ کی آنکھوں میں بھی پانی  آجائے گا اور آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

datetime 18  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میری والدہ نے ایک بار میرے سر پر ٹوپی ترچھی کی تھی اور مجھے منا کر سکول بھیجا تھا جس کی وجہ سے آج تک میں اپنی والدہ کی مجھ سے اس محبت کا احترام کرتا ہوں اور ان کی اس محبت بھری یاد کے احترام میں اپنے سر پر جیسے انہوں نے ٹوپی کو سیٹ کیا تھا ایسے پہنتا ہوں، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوزکو دئیے گئے

انٹرویو میں والدہ سے محبت کا نہایت دلفریب واقعہ اور اس سے وابستہ یاد سنا کر سب کی آنکھیں نم کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کو انـٹرویو دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے جب یہ سوال کیا گیا کہ آپ ٹوپی سیدھی پہننے کے بجائے ترچھی کیوں پہنتے ہیں تو اس بات کا جواب دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بچپن کا ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ شدید سردیوں کا موسم تھا اور ہمارے علاقے میں پہاڑوں پر برف پڑی ہوئی تھی ، میرے پاس سردی کے موسم میں بند جوتے نہیں تھے اور اس دن شدید سردی کے باعث میری ہمت بھی جواب چکی تھی اور میں نے اپنے والدہ سے برملا کہہ دیا کہ اگر بند جوتے مجھے پہننے کو ملیں گے تو میں سکول جائوں گا نہیں تو میں سکول نہیں جائوں گا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر میری والدہ کے پاس بند جوتے ہوتے تو وہ مجھے ضرور فراہم کرتیں مگر ایسا نہیں تھا کہ وہ مجھ سے محبت نہیں کرتی تھیں اور مجھے سردی میں سکول بھیجنا چاہتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ غربت کے باعث اتنے وسائل نہیں تھے کہ میرے لئے گرم اور بند جوتے فراہم کئے جاتے ۔ میری والدہ مجھے سکول بھیجنے کیلئے منانے کیلئے میرے پاس آئیں اور میرے سکول کے یونیفارم کی ٹوپی جو فوجی ٹوپی سے مشابہت رکھتی ہے اور ملیشیا رنگکی ہوتی تھی اس وقت جس پر سرخ رنگ کا ایک دھبہ بھی ہوتا تھا میرے سر پر فوجی انداز میں ترچھی کر کے پہنا کر بولیں کہ ’’جائو !اب سکول جائو، اب کوئی تمہارے پائوں کی طرف نہیں دیکھا گا بلکہ ہر کوئی تمہارے سر کی طرف دیکھے گا، سراج الحق بتاتے ہیں کہ نجانے کیا بات تھی کہ میں سکول نہ جانے کا مصمم ارادہ کر چکا تھا مگر ماں کے اس انداز پر میں آرام سے سکولجانے پر رضامند ہو گیا ، اور وہ دن ہے اور آج کا دن ، میں ہمیشہ ٹوپی فوجی انداز میں اپنی ماں کے پہنائے ہوئے طریقے کے مطابق سر پر ترچھی پہنتا ہوں جو کہ میری والدہ کی مجھ سے محبت کی ایک حسین یاد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…